تاثیر 7 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 7 نومبر: بہار میں ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا نے این ڈی اے کی ممکنہ جیت پر اعتماد کا اظہار کیا اور اپوزیشن پر شدید حملہ کیا۔ نڈا نے کہا کہ ووٹنگ فیصد اور عوام کی زبردست حمایت این ڈی اے حکومت کے لئے مضبوط پیغام ہے۔ جے پی نڈا نے جمعرات کے روز ایک چینل پر انٹرویو میں کہا، ’’مجھے پہلے بھی یقین تھا اور ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے بعد مجھے پورا یقین ہے کہ این ڈی اے 160 سے زیادہ سیٹوں کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ بہار میں کہیں بھی اینٹی ان کنبنسی نہیں ہے۔ عوام ترقی، استحکام اور نتیش کمار کی قیادت والی حکومت کے لیے ووٹ دے رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے اپنی امیدوں اور امنگوں کو واضح کر دیا ہے۔ وہ ایک مستحکم حکومت، ترقی اور مودی جی کا آشیرواد چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ووٹنگ فیصد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ واضح پرو انکمبینسی ووٹ ہے۔ نڈا نے مہاگٹھ بندھن اور تیجسوی یادو کے 300 کروڑ نوکریوں کے وعدوں کو “آخری لمحے کی کوشش” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام انہیں سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ مہاگٹھ بندن کے رہنما وقتاً فوقتاً وعدے کرتے ہیں لیکن ان کی ساکھ کمزور پڑ گئی ہے۔ عوام جانتی ہے کہ یہ وعدے مضحکہ خیز ہیں اور ان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

