تاثیر 2 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 2 نومبر: نیوزی لینڈ نے اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والی آئندہ پانچ میچوں کی ٹی 20سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ فن ایلن (پاؤں کی انجری)، لوکی فرگوسن (ہیمسٹرنگ)، ایڈم ملنے (ٹخنے)، گلین فلپس (گروئن) اور بین سیئرز (ہیمسٹرنگ) انجری کی وجہ سے باہر ہیں جب کہ فاسٹ بولر کائل جیمیسن اور اسپنر ایش سودھی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
تجربہ کار کین ولیمسن سیریز میں نہیں کھیلیں گے، انہوں نے اتوار کی صبح مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ان کیپڈ فاسٹ بولر نیتھن اسمتھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فاسٹ باؤلر میٹ ہنری کو کیریبین کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے باعث ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کوچ روب والٹر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے منتظر ہیں جو اگلے سال کے شروع میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی آخری سیریز ہوگی۔

