پنجاب کے وزیراعلیٰ نے سچ کھنڈ ہریمندر صاحب میں حاضری دی

تاثیر 5 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

چنڈی گڑھ، 5 نومبر: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے اپنے خاندان کے ساتھ بدھ کو گرو نانک دیو کے پرکاش اتسو کے موقع پر سچ کھنڈ ہریمندر صاحب میں ماتھا ٹیکا۔ وزیراعلیٰ مان نے دربار صاحب حاضری دے کر سربت کے بھلے ، پنجاب کی ترقی اور عوام کی سلامتی اور خوشیوں کی ارداس کی۔
بھگونت مان نے کہا کہ آج پوری دنیا میں گرو نانک کے لاکھوں کروڑوں نانک نام لیوا سنگت گرو نانک دیو جی کے مقدس مقامات پرماتھا ٹیک رہی ہیں اور ان کی وانی کو سن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے دن سری دربار صاحب میں آکر عقیدت کے جذبے کے ساتھ متھا ٹیکنے کا موقع ملا۔