تاثیر 5 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ : ویر کنور سنگھ یونیورسیٹی یونیورسیٹی کےاردو شعبہ کے ریسرچ اسکالر ریشماں پروین کو انکے تحقیقی
مقالہ”شمں الرحمن فاروقی کے ناولوں کا تہذیبی، ثقافتی اورر ماحولیاتی جائزہ “
کیلئے ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گئی ہے ۔ ریشماں پروین نے اپنا تحقیقی مقالہ ڈاکٹر توقیر خان ،سبکدوش پروفیسر ویر کنورسنگھ ینورسٹی ارہ کی نگرانی میں مکمل کیا ۔ اس تحقیقی مقالہ کے ممتحن ڈاکٹر مظہر کبریا،، صدر شعبہ،ڈیپارٹمنٹ آف اردو ، جئے پرکاش یونیورسیٹی ، چھپرہ تھے ۔ ریشماں پروین نے اوپن وائیوا میں ممتحن کے سوالات کا تشفی بخش جواب دیاجسے سن کر ممتحن سمیت موجود تمام اساتذہ اور دیگر ریسرچ اسکالر خوش ہوئے اور انکے روشن مستقبل کیلئے دعائیں دیں ۔ اس موقع پر پروفیسر آفتاب احمد ، صدر شعبہ، ڈیپارٹمنٹ آف اردو ، ویر کنور یونیورسیٹی،آرہ ، ڈاکٹر صوفیہ پروین و ڈاکٹر محمد ارمان ، اسٹنٹ پروفیسر، ویر کنور یونیورسیٹی،آرہ بھی موجود تھے ۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض ہونے پر ویر کنور یونیورسیٹی کے کنٹرولر آف اکزمنیشن، ڈاکٹر انور امام، انکے والد محمد نوشاد وکیل، والدہ روما خاتون ، شوہر نوید رضا ، ڈاکٹر محمد اشتیاق الحق اشرف عرف چھوٹے ملک، ہما احمد وغیرہ نے مبارکباد پیش کی ہے

