تاثیر 3 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ویشالی،3 نومبر: بہار کے ویشالی ضلع میں حاجی پور-جنڈاہا روڈ پر انڈسٹریل تھانہ علاقہ کے نائپر کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ صبح 4 بجے کے قریب جنڈاہا سے حاجی پور جارہی ایک تیز رفتار لگژری کار سڑک کنارے کھڑے 16 پہیوں والے ٹرک سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ٹکر اتنا شدید تھا کہ اس کی زور آواز سے علاقہ گونج اٹھا۔اس حادثے میں کار میں سوار تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جن میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔ وہیں کار میں سوار چار دیگر لوگ شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔ متوفیوں کی لاشیں کار کے اندر پھنس گئی تھی، جنہیں کرین کی مدد سے باہر نکلا گیا۔متوفیوں کی شناخت مدھیہ پردیش کے رہنے والے کے طور پر کی گئی ہے۔ مرنے والوں میں راجابائی چودھری (23 سال)،شوہر جھنگا چودھری، گنور (مدھیہ پردیش)،ہیمنت پرتاپ یادو (24 سال)، گنیش پرتاپ یادو تیمار وارڈ نمبر 3، (مدھیہ پردیش)، رام سوروپ یادو (23سال)، ولد گیوردھن یادو، دھنیا وکساہا(مدھیہ پردیش) شامل ہیں۔ زخمیوں میں پشپا چودھری (28 سال)،شوہر ارون چودھری، چکونڈا عرف ملکی گاو?ں، حاجی پور، شالنی ورما (26 سال)، شوہرسروج ورما، سیتا پور (اتر پردیش)، کپل کمار (24 سال)، سیتا پور (اتر پردیش)، شیوم کمار سنگھ (19 سال)،ولد آنجہانی شیو بچن سنگھ، موہن پور، سمستی پور شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کا علاج صدر اسپتال حاجی پور میں چل رہا ہے۔

