تاثیر 1 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سیٹی1 نومبر ( ذوالقرنین ) سینئر سٹیزن فورم نے بہار ہتیشی ڈسٹرکٹ سینٹرل لائبریری میں ملک کے پہلے وزیر داخلہ مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کا 150 و اں یوم پیدائش منا یا اس موقع پر سینئر سٹیزن فورم کے وزیر جئے کرشنا پرساد چندراونشی لائبریری کے پرنسپل سکریٹری مہیندر اروڑہ صدر ہر یہر سنہاسنجے چوبے رامانند پانڈے وکاس پانڈے اور طلباء نے مرد آہن کی تصویر پر گل پوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا اور سردار پٹیل کی زندگی اور ملک کے لیے ان کے انمول خدمات پر تبادلہ خیال کیا سردار پٹیل ہندوستان کے ایک حقیقی فرزند تھے جنہوں نے آزاد ہندوستان بنانے کے لیے متعدد چھوٹی شاہی ریاستوں کو متحد کیا اس نے نظام حیدرآباد گوا اور دمن اور دیو کو اپنے ساتھ ملا لیا گجرات میں پیدا ہوئے سردار پٹیل نے اپنے بڑے بھائی ویدول بھائی پٹیل کے ساتھ مل کر ہندوستان کی آزادی میں انمول حصہ ڈالا اور اسے عظمت کے عروج پر پہنچانے کے لیے کام کیا ہمیں ان کی زندگی سے تحریک حاصل کرنی چاہیے اور ملک کے لیے اپنی بہترین خدمات دینے کا عہد کرنا چاہیے ۔

