پانی بھرے بالٹی میں گرنے سے دو سالہ بچی کی موت

تاثیر 1 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ارریہ(راحیل عرفان)ضلع کے جوکی بلاک کی سمریا پنچایت میں پانی سے بھرے بالٹی میں گرنے سے ایک معصوم بچی کی موت ہوگئی۔ 2 سالہ متوفیہ بچی سمریہ پنچایت کے تحت واقع بوریا گاؤں کے وارڈ نمبر 12 کے رہنے والے حافظ عبدالشکور کی بیٹی تھی۔ واقعہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سنیچر کی دوپہر ایک بجے کے قریب متوفیہ کی والدہ مویشیوں کے لیے چارہ لینے بہیار نکلی تھی۔ اسی دوران بچی گھر میں رکھی پانی سے بھری بالٹی میں گر گئی۔ اور گھر میں کوئی نہ ہونے کی وجہ سے بچی بالٹی میں کافی دیر تک تڑپنے کے بعد دم توڑ گئی۔ تھوڑی دیر بعد جب بچے کی ماں شمع پروین گھاس لے کر گھر واپس آئی تو بچی کو بالٹی سے نکال کر فوری طور پر جوکی ہاٹ ریفرل اسپتال لے گئی، جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔