آسٹریلیائی پولس کا بونڈائی حملے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دینے سے انکار

تاثیر 30 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سڈنی،30دسمبر:۔آسٹریلیا میں وفاقی پولیس نے آج منگل کے روز بتایا ہے کہ دسمبر کے اوائل میں سڈنی کے بونڈائی ساحل پر یہودی آسٹریلوی باشندوں کو نشانہ بنانے والے “دہشت گردانہ” حملے کے دونوں ملزمان کے بارے میں یقین ہے کہ انہوں نے یہ کارروائی انفرادی حیثیت سے (بغیر کسی گروہ کی مدد کے) انجام دی تھی۔ اس حملے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
الزام ہے کہ ان حملہ آوروں (باپ اور بیٹے) نے 14 دسمبر کو سڈنی کے اس مشہور ساحل پر یہودیوں کے تہوار ‘حانوکا’ کے پہلے روز 15 افراد کو قتل کیا۔ ان میں 50 سالہ باپ پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا، جبکہ 24 سالہ بیٹے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ا