ضلع جنتا دل یونائٹیڈ قانونی سیل کی جانب سے ممبر سازی مہم 28 -2025 کا آ غاز کیا گیا, کئی وکیلوں کو ممبرشپ دلائی گئی

تاثیر 24 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور (منہاج عالم)جنتا دل یونائٹڈ قانونی سیل بھاگلپور کی جانب سے ممبر سازی مہم  28 , 2025- کا آغاذ کیا گیا۔ پروگرام  کا افتتاح بہار جنتا دل یونائٹڈ قانونی سیل کے ریاستی کارگزار صدر رنجن پٹیل , سیکریٹری  گنجن کمار منڈل جد یو قانونی سیل بھاگلپور کے صدر مرتونجے کشوا ہا نے کیا۔  بڑی تعداد میں وکیلوں کو قانونی سیل کی ممبرشپ دلائی گئی ۔اس موقع پر بڑی تعداد بھاگلپور بانکا نوگچھیا کہالگاؤں وغیرہ کے وکیل موجود تھے۔ بہار جدیو قانونی سیل کے ریاستی صدر  ر نجن  پٹیل نے کہا کہ   بہار جديو قانونی سیل تنظیم کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے اور ابھی بھی ممبر  سازی  مہم  چلانے کی شروعات کی گئی ہے جس کا باقاعدہ آ غاز آج سے کیا گیا ۔تقریبا 8 ہزار ممبر بنانے کا حدف مقرر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیراعلی نتیش کمار بہترین لیڈر کے ساتھ ساتھ بلا تفریق سبھی کے لیے ترقیاتی کام کر رہے ہیں اور ہر مذہب ذات برادری کے لوگوں کے لیے اچھی سوچ رکھتے ہیں اور کام بھی کر رہے ہیں۔ پریہ رنجن نے کہا کہ بہار کی عوام کو 125 یونٹ بجلی مفت دیا جا رہا ہے اور خواتین کو روزگار کے لیے 10 ہزار روپیے دیا جا رہا ہے ۔نیا ئے متر ماندے بڑھایا جائے گا ساتھ ہی ساتھ پنک ٹوائلٹ تعمیر بھی کی جائے گی۔جد يو قانونی سیل بہار کے ریاستی  سیکریٹری گنجن کمار منڈل نے بتایا کہ پورے بہار میں ایک کروڑ ممبر بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے جس کی شروعات چھ دسمبر سے ہی کی گئی ہے ۔ اسی ممبر سازی مہم کو لے کر ہم لوگ بھاگلپور پہونچے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مرتنجے  کشوحا کو بھاگلپور ضلع کی ذمہ داری دی گئی ہے اور بانكا بھاگل پور نو گچھیا کہلگاؤں کہ وکیلوں کو جوڑنے کا کام کریں گے۔ وزیر اعلی خود ڈبلیو کی ممبرشپ قبول کی اور پورے بہار میں قومی صدر کی ہدایت کے مطابق ممبر بنانے کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر سیل کے صدر کشوا  نے کہا کہ بہار جدیو قانونی سیل کہ صدر نے  مجھے جو  ذمہ داری سونپی ہے اسے بخوبی نبھانے کی کوشش کروں گا اور زیادہ سے زیادہ وکیلوں کو سنگٹھن میں جوڑ کر پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کریں گے۔ میں پارٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے مجھ پر بھروسہ جتا کر ایک اہم ذمہ داری دی ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنے صدر کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں نے کہا کہ 10 ہزار وکیلوں کو جوڑیں گے اور سر گرم  ممبر بنائیں گے ۔ بھاگلپور بہار میں ممبر سازی مہم میں اول رہے گا جد یو قانونی سیل کے ضلع صدر ریاستی صدر و  سیکریٹری اور دیگر مہمانان کا ریشمی شال پیش کر عزت افزائی کی۔ کئی وکیلوں نے ممبرشپ قبول کی  اس موقع پر ضلع جدیو کے ترجمان شیلندر کمار تومر  وکیل سنجے رانا آتما نند  بندو کشواہا ہرے رام ٹھاکر وینا دیوی نیلو رانی رجنی کانت اکبر خان سپنا کماری راج کمار یادو امجد خان وغیرہ کے علاوہ بڑی تعداد میں وکیل موجود تھے۔