تاثیر 27 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
میلبورن، 27 دسمبر: انگلینڈ نے تقریباً15سال اور لگا تار 18میچوں کے انتظار کو ختم کرتے ہوئے آسٹریلیا میں ٹیسٹ جیت درج کی ۔ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلے گئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ایشز سیریز میں اہم سنگ میل حاصل کر لیا۔ انگلش بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں مشکل پچ پر 175 رنز کا ہدف حاصل کیا۔
ٹیسٹ کی تاریخ میں یہ صرف پانچواں موقع تھا جبکسی سیریز میں دو دو دن میں ختم ہونے والے ایک سے زیادہ میچ کھیلے گئے ۔ آسٹریلیا میں اس سے پہلے صرف دو بار ایسا ہوا تھا۔ دو دنوں میں 186,000 تماشائیوں کی ریکارڈ حاضری کے باوجود کرکٹ آسٹریلیا کو اس ٹیسٹ سے مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ تاہم یہ فتح انگلینڈ کے لیے اور بھی اہم تھی کیونکہ ٹیم ایک اور کلین سویپ سے بچنے میں کامیاب رہی۔

