ایم پی کاکولی گھوش دستیدار کے خاندان کے چار افراد کو ایس آئی آر کی سماعت کا نوٹس جاری

تاثیر 27 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکاتہ، 27 دسمبر: ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کاکولی گھوش دستیدار کے خاندان کے چار افراد کو الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کی سماعت کے لیے طلب کیا ہے۔
کاکولی کی 90 سالہ ماں، ایرا متر ، نوٹس وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ ان کی بہن اور دو بیٹوں کو بھی سماعت میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ گھوش دستیدار نے اس اقدام پر الیکشن کمیشن پر غیر ضروری ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔