تاثیر 31 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ڈھاکہ، 31 دسمبر: بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی صدر بیگم خالدہ ضیا کو بدھ کے روز سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ دوپہر ڈھاکہ کے مانک میا ایونیو میں ادا کی گئی۔ ان کی لاش کو ان کے شوہر ضیاء الرحمان کی قبر کے قریب سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں سے ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمان سے ملاقات کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ایک تعزیتی خط حوالے کیا۔

