تاثیر 28 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ، 28 دسمبر: کانگریس کے اعلی رہنماؤں نے اتوار کو انڈین نیشنل کانگریس کے 141 ویں یوم تاسیس پر پارٹی کارکنوں اور ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر پارٹی کے کئی سینئر لیڈران بشمول سینئر کانگریس لیڈر سونیا گاندھی ، راہل گاندھی ، اجے ماکن ، لال جی دیسائی ، دگ وجے سنگھ ، سلمان خورشید اور جئے رام رمیش دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر اندرا بھون میں جمع ہوئے۔کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ایکس پر کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ ہندوستان کے لوگوں کی بہبود، بااختیار بنانے اور جامع ترقی کے لیے کام کیا ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس کی شاندار تاریخ 140 سال پر محیط ہے اور یہ سچائی، عدم تشدد ، قربانی ، جدوجہد اور حب الوطنی کی عظیم داستان بیان کرتی ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کرسمس کے موقع پر کہا ،’ انڈین نیشنل کانگریس کے یوم تاسیس پر تمام رہنماؤں، کارکنوں اور کروڑوں حامیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات !‘

