تاثیر 25 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 25 جنوری :جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یومِ جمہوریہ کے موقع پر جموں و کشمیر پولیس کے اْن افسران اور اہلکاروں کو دلی مبارکباد پیش کی جنہیں گیلنٹری میڈل، صدراتی میڈل برائے امتیازی خدمات اور میڈل برائے قابلِ تحسین خدمات سے نوازا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں جموں و کشمیر کریکشنل سروس کے اْن اہلکاروں کو بھی مبارکباد دی جنہیں میڈل برائے قابلِ تحسین خدمات عطا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم جموں و کشمیر پولیس کی جرا ت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور فرائض سے وابستگی کو اعلیٰ مقام دیتی ہے۔
منوج سنہا نے کہا کہ پولیس فورس کی بہادری، دیانت داری اور قربانیاں ملک کے لیے باعثِ فخر ہیں اور ان کی مثالی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنیں گی۔

