تاثیر 25 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 25 جنوری :وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصّوں کے جوڑنے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ کو دو دن کی بندش کے بعد اتوار کے روز جزوی طور پر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق نویوگ ٹنل اور ناشری ٹنل کے درمیان پھنسے ہوئے گاڑیوں کو نکالنے کے لیے کام جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ خراب موسمی حالات کے باعث مغل روڈ، سرینگر–سونمرگ–گمری (ایس ایس جی) روڈ اور سنتھن روڈ بدستور بند ہیں۔ ٹریفک حکام نے مسافروں کو افواہوں پر کان نہ دھرنے اور سڑکوں کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے صرف سرکاری ٹریفک کنٹرول یونٹس سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

