تاثیر 16 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 16 جنوری :جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اٹل ڈلو نے کہا ہے کہ سرحد پار سے دشمن عناصر اور دیگر شرپسند طاقتیں خطے میں بدامنی پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گی، تاہم زمینی سطح پر سیکورٹی فورسز کی تیاری مضبوط ہے اور تمام ایجنسیاں پوری طرح الرٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دراندازی کی کوششیں، موسمی حالات اور دشوار گزار جغرافیہ جیسے کئی چیلنجز موجود ہیں، جن سے دشمن عناصر فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورکس اچانک حملوں کے ذریعے صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
چیف سکریٹری نے اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج، نیم فوجی دستے، جموں و کشمیر پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

