یوم جمہوریہ سے قبل جموں شہر میں سیکورٹی انتظامات سخت

تاثیر 16 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 16 جنوری :یومِ جمہوریہ سے قبل مرکزی داخلہ سکریٹری کے دور? جموں کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے حساس علاقوں میں پولیس فورس کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ جموں پولیس کے ساتھ اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے جوان بھی مسلسل گشت کرتے نظر آئے۔
حکام کے مطابق شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور نیم فوجی دستوں کو چوک چوراہوں، سرکاری عمارتوں، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ اور دیگر بھیڑ والے مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے پیدل اور گاڑیوں کے ذریعے مشترکہ گشت بھی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔