تاثیر 6 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
مشرقی چمپارن، 6 جنوری : ضلع کے گھوڑا سہن شہر کے بس اسٹینڈ واقع ریلوے ڈھالہ کے قریب ہوٹل رائل لولی فیملی ریزورٹ ہوٹل میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے چھاپہ ماری کر کے مختلف کمرے میں تین مرد اور دو لڑکی اور ایک خاتون کومشکوک حالت میں پایا۔
ان میں سے ایک لڑکا اور ایک لڑکی نابالغ ہیں۔ پولیس نے ہوٹل چلانے والے کو بھی حراست میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہوٹل کے رجسٹر میں لڑکے اور لڑکیوں میں سے کسی کا نام درج نہیں تھا۔

