استقبالِ رمضان پروگرام: کٹیہار میں فکری تربیتی اجتماع کا انعقاد

تاثیر 15 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کٹیہار: (عمر مُرشِد) 15 فروری 26
 ماہِ مبارک رمضان کی آمد کے پیشِ نظر استقبالِ رمضان کے عنوان سے ایک بامقصد پروگرام شہر کے ملن چوک مسجد، کٹیہار میں منعقد ہوا۔ یہ مشترکہ پروگرام جماعت اسلامی ہند، اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا اور بہار یوتھ آرگنائزیشن کٹیہار یونٹ کے زیرِ اہتمام صبح 7 بجے سے 10 بجے تک جاری رہا، جس میں شہر اور اطراف کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز درسِ قرآن سے ہوا جسے حافظ شعیب اختر نے پیش کیا۔ انہوں نے قرآن کی روشنی میں تقویٰ، صبر اور احتسابِ نفس کی اہمیت بیان کی اور رمضان المبارک کو روحانی تربیت کا بہترین موقع قرار دیا۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی جماعت اسلامی ہند بہار کے سیکرٹری حلقہ جناب نثار احمد صاحب تھے۔ انہوں نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ رمضان صرف عبادات کا مہینہ نہیں بلکہ کردار سازی اور معاشرتی اصلاح کا بھی موقع ہے۔ انہوں نے قرآن سے تعلق مضبوط کرنے، نمازوں کی پابندی اور سماجی خدمت کو رمضان کی حقیقی تیاری بتایا۔
دیگر مقررین میں قمر الحسن، عمر مرشد، محمد افتاب عالم، حافظ شعیب، ماسٹر عبدالکلام آزاد، انور ساحل، ایوب آزاد اور سراج الدین شامل تھے۔ مقررین نے رمضان کی تیاری، حضرت محمد ﷺ” محسنِ انسانیت ، مقاصد الصیام ، لیلۃ القدر کی اہمیت اور ہماری ذمہ داری، رمضان کیسے گزاریں جیسے موضوعات پر لیکچرز پیش کیے گئے۔
پروگرام کی نظامت ماسٹر عثمان غنی اور ندیم مرشد (صدر بی وائی او کٹیہار) انجام دی۔
شرکاء میں عظیم انصار، محمد شکیل، محمد شایان فاروقی، یاسر عمر، حافظ ذیشان غنی، محمد شاہد عالم، سلمان اختر، شہباز عالم، اکرام الحق، شمیم، تعلیم عالم سمیت دیگر معزز افراد موجود رہے۔
پروگرام کا اختتام اجتماعی دعا پر ہوا جس میں رمضان المبارک کو بابرکت بنانے کی خصوصی دعا کی گئی۔