شعبہ اردو، دیال سنگھ کالج (ایوننگ )میں تزک و احتشام کے ساتھ ”الوداعیہ تقریب“ کا انعقاد

تاثیر 21 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،21اپریل(پریس ریلیز)آج شعبہ  اردو دیال سنگھ کالج( ایوننگ) میں سال سوم کے طلبا و طالبات کے لیے بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ الوداعیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس پروگرام میں سال سوم کے علاوہ سال اول اور سال دوم کے طلباو طلبات کثیر تعداد میںشریک ہوئے۔ اس تقریب میں کئی طرح کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا جن میں ”مسٹر الوداع “اور” مس الوداع “کا بھی مقابلہ ہوا جس میں عاید ناصر”مسٹر فیر ویل“ اور شمائلہ ”مس فیر ویل “منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ بہت سے طلبا و طالبات نے اپنے اپنے ہنر کا جوہر دکھایا۔ اس موقعے پر شعبہ ¿اردو کے پروفیسر ساجد حسین نے طلبا کو اپنے خطاب میں دعایہ کلمات سے نوازا اور کہا کہ ہجرت میں برکت ہے۔ آپ یہاں سے جہاں سے بھی جائیں کامیابی آپ کے پاس ہی رہے گی اسی لیے زندگی میں ہمیشہ محنت اور لگن سے آگے بڑھتے رہیں۔ اسی طرح ڈاکٹر شاہد اقبال نے طلبا نے سے کہا کہ کبھی کبھی زندگی میں نئی منزل کی تلاش میں ایک جگہ چھوڑ کرآگے قدم بڑھانا بہت ضروری ہوتا ہے اور ڈاکٹر معاذ نے کیا کہ آپ سب جہاں رہے کامیاب رہیں۔ اس موقعے پر دوسرے شعبے کے اساتذہ بھی موجود رہے ۔مثلاََ پرو فیسر شیوانی سنگھ ( شعبہ ¿پولیٹکل سائنس)، ڈاکٹر چندن کمار ( شعبہ ¿پولیٹکل سائنس )، ڈاکٹر فیروز عالم (شعبہ ¿تاریخ) ڈاکٹر رحمت نظامی (شعبہ تاریخ)ڈاکر گرجیت(شعبہ ¿پنجابی) ( ڈاکٹر ڈی ایس باجوا (شعبہ ¿پنجابی )۔نیز کالج کے طلبا و طالبات میں کامل احمد ، عاشق البیلا،امن عباسی، فرحہ انجم ، بشرا ادیبہ ، امیمہ، مدبرا ،