پی ایم شری ہائی اسکول میں بلداؤ سنگھ کا الوداعیہ و دیگر کالج میں تدریسی تربیت پر ہوا اعزازیہ

تاثیر 30 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 30 اپریل 2026 کو تاراچندی مندر کی مقدس سرزمین پر واقع چوکھنڈی پتھ سہسرام ​​کے پی ایم شری +2 ہائی اسکول کے آڈیٹوریم میں ایک عظیم الشان الوداعی اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام کی صدارت اسکول کے پرنسپل مسٹر امیش کمار سنگھ نے کی ۔ تقریب کے پہلے مرحلے میں اسکول کے کلرک مسٹر بلداؤ سنگھ کو 32 سال کی بہترین خدمات کے بعد پرتپاک الوداع کیا گیا، اس موقع پر مقررین نے انکے دور کی تعریف کرتے ہوئے انھیں ایک سچا، ایماندار اور محنتی ملازم قرار دیا ۔ پرنسپل اور تمام اساتذہ نے ان کی صحت مند اور خوشگوار زندگی کی دعا بھی کی ۔ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں ایس پی جین کالج سہسرام اور ہری نارائن سنگھ بی ایڈ کے ٹرینی اساتذہ کالج سہسرام ​​کو چار ماہ کی تدریسی تربیت مکمل کرنے پر انھیں اعزاز سے نوازا گیا ۔ اسکول فیملی نے ٹرینی اساتذہ کے کام اور انکی اخلاقیات کی تعریف کی ۔ تقریب کے دوران بڑے جوش و خروش کے ساتھ چراغاں، مالا، ویلکم گیت، سرسوتی وندنا، تقاریر اور ثقافتی پریزنٹیشنس کا اہتمام کیا گیا ۔ استقبالیہ گیت کلاس نہم کی طالبات نے پیش کیا جبکہ ٹرینی اساتذہ نے ملی نغمے اور غزلیں پیش کر سبھی کو محظوظ کیا ۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر جناب امیش کمار سنگھ نے ٹرینی اساتذہ کو زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے اہم تجاویز دیں ۔ پروگرام میں اسکول کے تمام اساتذہ موجود تھے ۔ اس پروگرام کے کامیاب انعقاد میں این سی سی افسر مسٹر چندن کمار نے اہم رول ادا کیا ۔