انٹرمیڈیٹ طالبہ لاپتہ،گھر کے قریب خون کے دھبے ملنے سے سنگین معاملہ کا ہے اندیشہ

تاثیر 30 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے اندر پوری بدیہا گاؤں میں ایک سنسنی خیز معاملہ پیش آیا ہے جہاں ایک انٹرمیڈیٹ کی طالبہ گوری شنکر پاسوان کی بیٹی کاجل کماری اپنے گھر کے کمرے میں سو رہی تھی کہ بدھ کی دیر شب مشتبہ حالات میں لاپتہ ہوگئی ۔ جب شب کے 2 بجے اسکے گھر والے بیدار ہوئے تو اس کی تلاش شروع ہوئی، 112 پر کال ہوا لیکن وہ ٹیم وہاں نہیں پہنچی تو گشتی ٹیم کو اطلاع دی گئی، جس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کی ۔ اہل خانہ کے مطابق گھر سے کچھ فاصلے پر خون کے دھبے بھی ملے ہیں جس سے معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے ۔ کسی ناخوشگوار واقعہ کے خوف سے اہل خانہ نے فوری پولس کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ واقعہ اطلاع پر اتلیش جھا اور اسٹیشن ہاؤس آفیسر پرینکا کماری گپتا جائے وقوعہ پر پہنچی اور تحقیقات شروع کی ۔ پولس نے بتایا کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فرانزک ٹیم کو بلایا گیا ہے اور خون کے نمونے لئے گئے ہیں، ڈاگ اسکواڈ کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے، پولس سپرنٹنڈنٹ روہتاس شری روشن کمار نے بتایا کہ فی الحال کیس کو لاپتہ طالبت کے زاویئے سے دیکھا جا رہا ہے، تاہم تمام پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں، فوری کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا ۔