تاثیر 18 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،18 اپریل:اکشے کمار کی ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ نے ریلیز ہونے کے بعد باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ طویل عرصے سے خبروں میں رہنے والی اس فلم کو پہلے دن سامعین کی جانب سے اچھی پذیراء حاصل ہوئی، جو اس کی کمائی میں بھی دکھائی دی۔ اس فلم نے دنیا بھر میں 21.6 کروڑ روپے کے کاروبار کے ساتھ مضبوط موجودگی درج کرائی ہے۔
اس فلم کی ہدایت کاری پریہ درشن نے کی ہے اور اس میں اکشے کمار، وامیکا گابی، پریش راول، تبو اور راجپال یادو نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ فلم کو بالاجی موشن پکچرز اور کیپ آف گڈ فلمز نے پیش کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں اس میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

