تاثیر 16 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کوچ بہار، 16 اپریل: 2026 کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے مہم زوروں پر ہے۔ اس تناظر میں، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کوچ بہار ضلع کے مٹھ بھنگا اسمبلی حلقہ گھوجاڈانگا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ یہ اجلاس ترنمول کانگریس کے امیدوار سبلو برمن کی حمایت میں ہوکی گئی تھی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مختلف اپوزیشن لیڈران بشمول ادھو ٹھاکرے، اکھلیش یادو، ایم کے اسٹالن، اور تیجسوی یادو ان کے رابطے میں ہیں اور سبھی سمجھتے ہیں کہ بی جے پی بنگال میں مظالم کررہی ہے۔
وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے پاس بوتھ سطح کے کارکنوں کی کمی ہے اور وہ ایجنسیوں کے ذریعہ لوگوں کو فارم بھرنے کے لئے بھرتی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پیسے کے ذریعے انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

