تاثیر 21 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد، 21 اپریلانٹرنیشنل جسٹس مشن نے ویمن سیفٹی ونگ تلنگانہ پولیس کے اشتراک سے ریاستی سطح کا ورک شاپ منعقد کیا جس میں بندھوامزدوراوردیگرانداز میں انسانوں کی غیرقانونی منتقلی کوروکنے کا جائزہ لیا گیا۔ ورک شاپ میں 200 سے زائد مندوبین نے شرکت کی جن میں سینئرسرکاری عہدیدار، پولیس عہدیدار، عدلیہ کے نمائندے،سیول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندے اورماہرین قانون نے شرکت کی۔ ورک شاپ میں بندھوا مزدوری اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے محکمہ جات کے درمیان بہتر تال میل کی ضرورت ظاہر کی گئی۔ ڈائرکٹرجنرل پولیس بی شیودھر ریڈی آئی پی ایس اور ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس ویمن سیفٹی ونگ چاروسنہا آئی پی ایس کے علاوہ وزیر بہبودی خواتین و اطفال ڈی اے سیتا اکا نے شرکت کی۔

