تاثیر 15 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضا امام) بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی کے موقع پر منگل کے روز علی نگر بلاک کے تحت غیر معمولی سماجی اور تعلیمی خدمات کو فروغ دینے والا سماجی فلاحی تنظیم جن کلیانکاری سح شکچھا وکاس منچ شیام پور کی جانب سے پرکھنڈ کے نرما نوانگر پنچایت کے تلاپٹی گاؤں کے مہادلِت ٹولہ میں ایک پروگرام منعقد کر بابا صاحب کی تصویر پر گل پوشی کر خراج عقیدت پیش کیا گیا موقع پر خطاب کرتے ہوئے منچ کے سکریٹری ایم اے صارم نے کہا بابا صاحب بابائے آئین ہیں انہوں نے آئین میں ملک کے امن و اماں،خوش حالی،ترقی،عدل و انصاف اور تحفظ کی مضبوط ترین طریقہ سے گنجائش رکھا ہے جس کے بدولت ملک کا ہر طبقہ اپنی اپنی بیداری کے حساب سے فائدہ اٹھا رہا ہے ہمیں اور بیدار ہونے کی ضرورت ہے دلت اور پسماندہ طبقہ کو بیدار کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہا کہ پہلے آپ تعلیم میں برابری کریں تب آپ کو ہر میدان میں برابری کا حق مل سکتا ہے ورنہ پسماندگی مقدر بنی رہے گی اس موقع پر مقامی لوگوں میں لکھن سدا،گنیش سدا، موتی سدا، مہندر سدا، منٹون سدا، فلیا دیوی، جگتارن دیوی، ریکھا دیوی، شانتی دیوی، پیکس صدر سوہن یادو، سروج کمار یادو، ورون کمار یادو وغیرہ نے بھی گل پوشی کر بابا صاحب کے نام کے نعرے لگائے موقع پر گاؤں کے طلبہ و طالبات کے درمیان قلم،کاپی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ منچ کے صدر نربھئے یادو نے پروگرام کی قیادت کی جس میں نائب صدر وجے کمار دیو، خازن تنویر حسن،جواہر یادو، منیش کمار دیو،عاطف حسین، کنیتکر کمار دیو،روی شنکر کمار دیو اور ابھیجیت کمار دیو وغیرہ شامل رہے اور پروگرام کو کامیابی کے ساتھ ہمکنار کرنے میں تعاون دیا.

