فلم:’راکا‘ کے میکرز کی وضاحت- دیپیکا بہت اہم کردار ادا کر رہی ہیں

تاثیر 23 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

الو ارجن کی انتہائی متوقع فلم ’’راکا‘‘ اپنے اعلان کے بعد سے ہی مسلسل چرچا میں ہے۔ حال ہی میں یہ خبریں منظر عام پر آئی تھیں کہ فلم میں دیپیکا پدوکون کا کردار ان کی دوسری حمل کی وجہ سے کم کر دیا گیا ہے۔ تاہم اب فلم کے پروڈیوسرز نے ان قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اداکارہ فلم میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور شوٹنگ منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہے۔
پروڈیوسرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’سب کچھ طے منصوبہ بندی کے مطابق ہو رہا ہے۔ دیپیکا پدوکون ’راکا‘ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور شوٹنگ پورے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔‘‘بتا دین کہ دیپیکا نے 19 اپریل کو شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی دوسری حمل کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے ان کے فلمی پروجیکٹس کے بارے میں کئی طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔