تاثیر 26 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
غزہ کی پٹی/بیروت ، 26 اپریل: غزہ اور لبنان کے عوام اسرائیلی حملوں سے نبرد آزما ہیں۔ آج صبح غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم چار افراد مارے گئے۔ اسرائیل نے لبنان میں لوگوں کو خبردار کرنے والے پرچے بھی گرائے۔ لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے درمیان، اسرائیل حزب اللہ کے ٹھکانوں اور دہشت گردوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
الجزیرہ کی خبر کے مطابق، غزہ کے صحت کے حکام نے بتایا کہ ایک فضائی حملے میں المغراقہ کے مرکزی گاو¿ں کے قریب ایک شخص ہلاک ہوا ، جب کہ غزہ شہر کے قریب اسرائیلی فائرنگ اور گولہ باری میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں ایک 40 سالہ خاتون کو گولی مار دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں کم از کم 72,587 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے بعد بھی حملے نہیں رکے ہیں۔ دریں اثنا ، اسرائیل نے لبنان کے ضلع طائر کے دیہات میں کتابچے گرائے ہیں، جس میں لوگوں کو نقل و حرکت کے خلاف خبردار کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ جنوب میں نہ جائیں جہاں حزب اللہ پر حملہ ہو رہا ہے۔

