آسام میں سات کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد، چار خواتین سمیت پانچ گرفتار

تاثیر 25 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

گوہاٹی، 25 اپریل : آسام کے کامروپ ضلع کے امین گاؤں میں پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 7 کروڑ روپے کی منشیات کے ساتھ چار خواتین سمیت پانچ منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ا سمگلروں سے وسیع پیمانے پر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

آسام پولیس ہیڈکوارٹر کے سی پی آر او نے ہفتہ کو بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے منی پور کے چوراچاند پور کے رہائشی منشیات کے اسمگلر ڈیمتھانگ ہاوکپ (36) کو اس کے دیگر چار خواتین اسمگلروں کے ساتھ امین گاوں میں گرفتار کیا۔ چاروںخواتین امین گاو¿ں میں منشیات کی فراہمی کے لیے امین گاو¿ں آئی تھیں، جہاں سے اسے نچلے آسام کے مختلف اضلاع میں بھیجا جانا تھا۔

منشیات فروش خاتون کے قبضے سے ہیروئن سے بھرے 62 پلاسٹک صابن کے ڈبے برآمد کر لیے گئے۔ ہیروئن کا وزن 837 گرام (صابن کے ڈبوں کو چھوڑ کر)پایاگیا۔ منشیات کی تخمینہ مارکیٹ قیمت 7 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔