مظفر پور میں بین الاقوامی سائبر گینگ کا انکشاف، یوپی-بہار سے 4 ملزم گرفتار، غیر ملکی نیٹ ورک سے تعلق

تاثیر 22 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

مظفر پور، 22 اپریل :بہار کے مظفر پور ضلع میں پولیس نے ایک بین الاقوامی سائبر گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو عام ہندوستانی شہریوں کی انتہائی حساس اور ذاتی معلومات غیر ملکی مجرموں کو فروخت کر رہا تھا۔
اس آپریشن میں پولیس نے اتر پردیش اور بہار کے مختلف اضلاع سے کل چار اہم سازش کاروں کو گرفتار کیا۔ یہ گروہ جدید ترین تکنیکی آلات، فرضی اے پی آئی اور ٹیلی گرام بوٹس کا استعمال کرکے قومی سلامتی اور شہریوں کی رازداری سے سمجھوتہ کر رہا تھا۔
ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بہار اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور پولیس نے اس آپریشن کو کامیابی سے انجام دیا۔ یہ پورا آپریشن 21 اپریل 2026 کو ایک مرکزی تفتیشی ایجنسی سے موصول ہونے والی انٹیلی جنس کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ ا?ف پولیس (ایس ایس پی) کانتیش کمار مشرا کو اطلاع ملی کہ اہیا پور تھانہ علاقہ کا رہنے والا رشبھ کمار اپنے گھر سے غیر قانونی ڈیٹا ایکسچینج چلا رہا ہے۔