تاثیر 16 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
تہران ،16اپریل :ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اپنے رہنماؤں کے قتل کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو ٹھہرائیں گے۔ایک میڈیا چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل نے جو کچھ کیا ہے وہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے خلاف جرم ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسماعیل بقائی کہنا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے یہ حملے جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

