عدلیہ پر سوال اٹھانا غلط ہے: ریکھا گپتا

تاثیر 21 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 21 اپریل: دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اروند کیجریوال کی عرضی کو خارج کرنے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو بہترین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر سوال اٹھانا نامناسب ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کو دہلی ہائی کورٹ نے دہلی شراب پالیسی کیس کو دوبارہ کھولنے سے متعلق سماعت سے جسٹس سورن کانتا شرما کو ہٹانے کی کیجریوال اور دیگر کی درخواست کو خارج کر دیا تھا۔وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیجریوال دہلی میں شراب گھوٹالے میں اتنا بڑا غبن کرتے ہیں اور پھر عدلیہ کی سالمیت پر سوال اٹھاتے ہیں۔ جسٹس سورن کانتا شرما کو سماعت سے ہٹانے یا کسی اور جج کے سامنے کیس کی سماعت کرانے کا دباو¿ کام نہیں کر سکا۔ ان کی فطرت یہ ہے کہ جب ان کے حق میں فیصلہ آتا ہے تو وہ اپنی ٹی آر پی بڑھا دیتے ہیں اور یہ کہہ کر پورے ماحول کو گرما دیتے ہیں کہ میں ایماندار ہوں اور اس سے بڑا انصاف کوئی نہیں ہو سکتا۔ اور اگر ذرا سا بھی شبہ ہو کہ میرے خلاف فیصلہ آنے والا ہے تو وہ جج پر ہی سوال اٹھانے لگتے ہیں۔ جسٹس سورن کانتا شرما نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ کوئی بھی عدلیہ پر سوال نہیں اٹھا سکتا۔