تاثیر 19 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا ، 19 اپریل : کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) 2026 میں اپنی پہلی جیت درج کرلی ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے اتوار کو کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں راجستھان رائلز (آر آر) کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔
اس سے قبل راجستھان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 155 رن بنائے ۔ جواب میں کولکاتا نے رنکو سنگھ کی 34 گیندوں پر ناٹ آو¿ٹ 53 رنوں کی اننگز اور انوکول رائے کے 16 گیندوں پر ناٹ آو¿ٹ 29 رن کی مدد سے 19.4 اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 161 رن بناکر میچ اپنے نام کر لیا۔
کولکاتا نے اس سیزن میں اب تک سات میچ کھیلے ہیں۔ ٹیم پانچ میچ ہار چکی ہے ، جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔ ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تین پوائنٹس کے ساتھ نوین نمبر پر ہے۔ چھ میچوں میں راجستھان کی یہ دوسری شکست ہے۔ ٹیم کے چار میچوں میں آٹھ پوائنٹس ہیں۔ راجستھان پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

