تاثیر 21 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 21 اپریل لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر نتن گڈکری سے ملاقات کی، جس میں خطے میں اہم سڑک منصوبوں اور رابطہ نظام کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران زوجیلا ٹنل کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ٹنل کا آخری مرحلہ مئی کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے، جس سے لداخ کو سال بھر ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے زوجیلا ٹاپ پر برفانی تودوں سے بچاؤ کے اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ حالیہ حادثات کے پیش نظر حفاظتی کام ناگزیر ہیں۔

