تاثیر 24 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 24 اپریل : سپریم کورٹ نے سجن کمار کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے، جو 1984 کے سکھ مخالف فسادات میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ سجن کمار نے بتایا کہ وہ سات سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں ہیں۔ ان کی بیوی کی طبیعت بہت خراب ہے۔ وہ ایک بار بھی ان سے نہیں مل سکے۔
عدالت نے ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جولائی میں ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی سزا کے خلاف سجن کمار کی اپیل پر سماعت کریں گے۔ راو¿س ایونیو کورٹ نے فروری 2005 میں سجن کمار کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ یہ مقدمہ یکم نومبر 1984 کا ہے، جس میں سردار جسونت سنگھ اور سردار تروندیپ سنگھ کو مغربی دہلی کے راج نگر میں قتل کر دیا گیا تھا۔ شام تقریباً 4:30 بجے راج نگر علاقے میں فسادیوں کے ایک ہجوم نے لوہے کی سلاخوں اور لاٹھیوں سے متاثرین کے گھر پر حملہ کیا۔ شکایت کنندگان کے مطابق، اس ہجوم کی قیادت سجن کمار کر رہے تھے، جو اس وقت بیرونی دہلی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ تھے۔

