تاثیر 29 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سابر کانٹھا، 29 اپریل : گجرات کے سابر کانٹھا ضلع میں بدھ کی صبح ایک المناک سڑک حادثہ میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے متوفیوں کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں۔
پولیس کے مطابق ہمت نگر کے قریب جسونت گڑھ پاٹیا کے پاس شاملاجی سے احمد آباد کو جانے والی قومی شاہراہ پر تیز رفتاری سے آ رہی ایک نجی لگژری بس نے آگے چل رہی ایکو کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے ۔ کار میں سوار چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
عینی شاہد مول سنگھ مکوانا نے بتایا کہ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ کار کا پچھلا اور اوپری حصہ مکمل طور پر دب گیا۔ کار میں سوار افراد شدید زخمی ہو کر اندر ہی پھنس گئے تھے ۔ حادثے کے فوری بعد مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

