تاثیر 30 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، سنجے دت کی آنے والی فلم ’’آخری سوال‘‘ 8 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے، لیکن ابھی تک اس کا ٹریلر سامنے نہیں آیا ہے ۔ پہلے یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ٹریلر 30 اپریل تک ریلیز کر دیا جائے گا، لیکن پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ اب،خبر ہے کہ فلم کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) سے اب تکمنظوری نہیں مل سکی ہے، جس کی وجہ سے ٹریلر کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ،سنسر بورڈ نے ٹریلر میں کچھ تبدیلیاں تجویز کی ہیں۔ نتیجتاً پروڈیوسرز نے ٹریلر کی ریلیز ملتوی کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹریلر کی لانچنگ کے لیے ایک شاندار تقریب کاادارہ کیا گیا تھا جس میں پوری کاسٹ اور عملے کی شرکت متوقع تھی، لیکن سنسر شپ کا عمل مکمل نہیں ہو سکا ہے جس کی وجہ سے یہپروگرام منعقد نہیں ہو سکا۔

