مچل اسٹارک دہلی کیپٹلز میں واپسی کے لیے تیار، یکم مئی کو راجستھان کے خلاف کھیل سکتے ہیں

تاثیر 23 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 23 اپریل :نڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں دہلی کیپٹلسکے بڑی راحت والی خبر سامنے آئی ہے۔ آسٹریلیا کے تیز گیند باز مچل اسٹارک کو کرکٹ آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی اجازت دے دی ہے اور توقع ہے کہ وہ یکم مئی کو راجستھان رائلز کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
اسٹارک کہنی اور کندھے کی انجری کے باعث جنوری سے میدان سے باہر ہیں۔ اس سے قبل، ایشز سیریز کے پانچوںٹیسٹ انہوں نے کھیلے اور پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے لیے پانچ میچ بھی کھیلے۔
رپورٹ کے مطابق، ہندوستان پہنچنے کے بعد اسٹارک آہستہ آہستہ اپنی فٹنس اور ورک لوڈ بڑھائیں گے اور یکم مئی کو دہلی کیپٹلس کے لیے اس سیزن کا پہلا میچ کھیل سکتے ہیں۔
آئی پی ایل کے ابتدائی مراحل سے ان کی غیر موجودگی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے عزم پر سوالات اٹھائے تھے۔ اسٹارک نے سوشل میڈیا کے ذریعے جواب دیتے ہوئے کہا،’’ہندوستانی میڈیا میں کچھ لوگوں کی طرف سے دی جا رہی آراء اور بیانات کے باوجود، میں اس وقت اپنے کندھے اور کہنی کی چوٹوں کو ٹھیک کرنے اور ان کو سنبھالنے کے عمل میں ہوں۔ آسٹریلیائی موسم گرما کے دوران مجھے ان کی شدت کا علم نہیں تھا۔ ان لوگوں نے آئی پی ایل میں میری شرکت کے حوالے سے بہت سے سخت بیانات دیے ہیں اور کھلاڑیوں کے بارے میں غلط جانکاری کو حقائق کے ساتھ پیش کیا ہے۔ ایسا بھی یہ دعویٰ کیا گیاہے کہ وہ میرے جسم کے بارے مجھ سے بہتر جانتے ہیں۔ ‘‘