منی لانڈرنگ: پنیت گرگ کی عدالتی تحویل میں 27 اپریل تک توسیع

تاثیر 15 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ، 15 اپریل:دہلی کی راو¿س ایونیو کورٹ نے 40,000 کروڑ روپے کے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں ریلائنس کمیونیکیشن (آر کام) کے سابق ڈائریکٹر پونیت گرگ کی عدالتی تحویل میں 27 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ خصوصی جج اجے گپتا نے پونیت گرگ کی عبوری ضمانت کی عرضی پر 17 اپریل کو سماعت کا حکم دیا۔

آج کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کیس میں ڈیجیٹل ریکارڈ داخل نہیں کیا ہے، جس میں ہارڈ ڈسک ، پین ڈرائیو ، سی ڈی، اور ثبوت ایکٹ کی دفعہ 65B کے تحت سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔ اس کے بعد عدالت نے ای ڈی کو ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد ان دستاویزات کو داخل کرے اور اس کی کاپیاں پونیت گرگ کے وکیل کو فراہم کرے۔