محمد شمیم عالم زوجہ کے ساتھ حج کے لیے روانہ

تاثیر 14 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضا امام): غوثہ گھاٹ کے رہائشی اور سابق ایل آئی سی برانچ منیجر محمد شمیم عالم اپنی اہلیہ مہروُ النساء کے ساتھ فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے دربھنگہ سے روانہ ہوگئے۔ ان کی رخصتی کے موقع پر گھر سے لے کر دربھنگہ جنکشن تک عقیدت مندوں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد موجود رہی۔لوگوں نے پھولوں کی مالائیں پہنا کر، مصافحہ کرتے ہوئے اور حرمین شریفین میں خصوصی دعاؤں کی درخواست کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ رخصتی کا منظر نہایت جذباتی اور روح پرور تھا۔ذرائع کے مطابق، دونوں عازمین پہلے دربھنگہ سے کولکاتا روانہ ہوں گے، جہاں سے 18 اپریل کو سعودی عرب کے لیے حج پر روانہ ہوں گے۔اس موقع پر عقیل احمد، انور اعظم، وسیم اکرم، محمد ننھے، فیاض احمد، محمد قربان، محمد انجر، عاشق، کمرالدین، راجہ، ارمان، نسیم، شاداب، احسان علی، محمد شریف، نکحت پروین، فاطمہ بیگم، جنت آفرین، محمد فیض اکرم، فہیم، حنان، محمد لال، محمد جمیل، محمد اعجاز سمیت متعدد افراد موجود تھے۔