تاثیر 27 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نگٹوک، 27 اپریل :وزیر اعظم نریندر مودی سکم کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران سکم سنٹرل یونیورسٹی کے مستقل کیمپس کا افتتاح کریں گے۔ یونیورسٹی کے مستقل کیمپس کا تقریباً 19 سال بعد افتتاح کیا جا رہا ہے۔ مستقل کیمپس گنگ ٹوک سے تقریباً 55 کلومیٹر دور نامچی ضلع کے یانگ گانگ علاقے میں واقع ہے۔
سکم لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اندرا ہینگ سبا نے وزیر اعظم کے ذریعہ یونیورسٹی کے مستقل کیمپس کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پچھلی سکم ڈیموکریٹک فرنٹ (ایس ڈی ایف) حکومت پر بھی کیمپس کو نظر انداز کرنے اور اسے ادھورا چھوڑنے کا الزام لگایا۔
وزیر اعظم نریندر مودی پیر کی سہ پہر سکم پہنچیں گے اور روڈ شو میں شرکت کریں گے۔ اپنے دورے کے دوسرے اور آخری دن وہ گنگٹوک کے پالجور اسٹیڈیم میں سکم کے قیام کی 50ویں سالگرہ کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ اجتماع سے خطاب کریں گے اور سکم یونیورسٹی کے مستقل کیمپس سمیت مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

