تاثیر 15 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ایک اور اسٹار کڈ کے بالی ووڈ میں ڈیبیو کی تیاریاں جاری ہیں۔ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی اور ہدایت کار راجکمار ہیرانی کے بیٹے ویر ہیرانی بڑے پردے پر دوبارہ ایک ساتھ جلوہ گر ہونے والے ہیں۔ یہ جوڑی فلم “لگن لاگی رے” میں ایک ساتھ نظر آئے گی، جسے ایک تازہ رومانوی کہانی کہا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس فلم کے لیے مرکزی اداکارہ کی تلاش کافی عرصے سے جاری تھی اور اب بالآخر راشا تھڈانی کے ساتھ مل گئی ہے۔ پروڈیوسر جے شیوکرمانی اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ویر اور راشا کی تازہ جوڑی خاص طور پر ناظرین کو پسند آئے گی۔ یہ فلم نوجوانوں پر مبنی رومانوی کہانی ہوگی، جس میں دونوں اداکار ایک دوسرے سے رومانس کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

