تاثیر 29 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کیرالہ -ایس ایس ایف انڈیا کی 54 ویں یوم تاسیس جوش وخروش کیساتھ منائی گئی
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )
بھارت کی سب سے بڑی تعلیمی،سماجی اور رفاہی اسٹوڈینس آرگنائزیشن ایس ایس ایف انڈیا اپنی تاسیس کے 54 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک کی عظیم الشان دینی وعصری اسلامی یونیورسٹی جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کالی کٹ کے مین کمیپس میں نہایت ہی جوش وخروش کیساتھ منائی گئی ۔ اس موقع پر طلبہ اور کمیونٹی رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت ۔ تقریب کا آغاز مولانا عبید اللہ ثقافی (صدر ایس ایس ایف انڈیا)کی قیادت میں پرچم کشائی کے ذریعہ عمل میں آیا۔اس موقع پر مولانا عبید اللہ ثقافی نے طلبہ کے درمیان اخلاقی اقدار ،تعلیمی بہتری،اور سماجی ذمہ داری کو فروغ دینے میں تنظیم کی نمایاں خدمات کو اُجاگر کیا ۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ایس ایس انڈیا ملک کی 24 ریاستوں میں سرگرم عمل ہے ۔ ابتک لاکھوں طلبہ اعلیٰ تعلیم،ذریعہ کسب معاش ،اور دینی وفلاحی سینٹر س سے جُڑ چکے ہیں ۔انہوں نے تنظیم کی ممبر شپ اور دائرہ عمل کو مزید وسعت دینے پر زور دیا ۔کیرالہ مسلم جماعت کے نائب صدر اے سیف الدین حاجی اور سمستھا کیرالا سنی یوجنا سنگھم کے نائب صدر کنہی محمد ثقافی سمیت دیگر معزز مہمانوں نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر جامعہ مرکز کے اساتذہ اور علماء کرام بھی موجود تھے۔ملک کی 24 ریاستوں سے آئے ہوئے طلبہ نے ان تقریبات میں شرکت کی، جو تنظیم کے ملک گیر اثر و رسوخ اور مضبوط موجودگی کی عکاسی کرتا ہے۔

