وقت پر پولیس بھرتی، تربیت اور سہولیات نے بہتر سیکورٹی کا ماحول پیدا کیا ہے: یوگی آدتیہ ناتھ

تاثیر 16 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

گورکھپور، 16 اپریل: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سال 2017 کے بعد پولیس محکمہ میںوقت پر بھرتی، تربیت اور بنیادی سہولیات کی ترقی نے پولیس اہلکاروں کے کام کی رفتار میں اضافہ کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ریاست میں سکیورٹی کا بہتر ماحول اور اچھی حکمرانی کا ماڈل قائم ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ نو برسوں میں 2لاکھ 19ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی جمعرات کی صبح گورکھ ناتھ مندر کے علاقے کی سکیورٹی کے لیے تعمیر کی گئی دو جدید سکیورٹی کی عمارتوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ان عمارتوں میں مندر کی حفاظت سے وابستہ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفاتر، کنٹرول روم، پولیس اسٹور روم اور مینٹیننس ورکشاپ تعمیر کئے گئے ہیں۔ ان کی تعمیر پر 9.18 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت آئی ہے۔ سکیورٹی بلڈنگ کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے دورہ کیا اور عمارت میں دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا۔