نوجوان وکیل نے 15ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

تاثیر 20 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 20 اپریل: نئی دہلی ضلع کے کناٹ پلیس علاقے میں واقع ہوٹل دی رائل پلازہ میں ایک نوجوان وکیل نے خودکشی کر لی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ نئی دہلی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس سچن شرما کے مطابق، 19 اپریل کی رات تقریباً 9:15 بجے، دہلی پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک نوجوان نے ہوٹل میں اونچائی سے چھلانگ لگا دی ہے۔ اطلاع ملنے پر کناٹ پلیس تھانے کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور اس شخص کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران، متوفی کی شناخت راجیش سنگھ (26) کے طور پر ہوئی ہے، جو مہاویر انکلیو، دہلی کا رہنے والا ہے اور دہلی ہائی کورٹ میں ایک وکیل تھا۔ مبینہ طور پر وہ 18 اپریل کی شام سے ہوٹل میں مقیم تھا۔