بےضابطگیوں،اختیارات کا ناجائز استعمال کو لیکر 12 کونسلرس نے اٹھائے میئر پر سوال

تاثیر 13 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام نگر نگم میئر شریمتی کاجل کماری پر بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات لگائے گئے ہیں، انھیں 72 گھنٹے میں جواب نہ دینے پر انکے خلاف اعلیٰ حکام کو مکتوب دینے کی وارننگ بھی دی گئی ہے ۔ سہسرام ​​نگر نگم کے 12 وارڈ کونسلروں نے کہا کہ میئر کاجل کماری بورڈ کے اجلاسوں میں جو ایجنڈا پیش کرتی ہیں اسمیں بہت سارے کام شامل نہیں ہوتے، اسکیموں کے انتخاب کے دوران میئر اپنے عہدہ اور طاقت کا غلط استعمال کرتی ہیں اور سبھی نے یہ الزام بھی لگایا گیا کہ بغیر کام کے رقم ادائیگیوں کے سلسلہ جاری ہے، فائلوں پر حمایت میں دستخط بھی کرائے جاتے ہیں جو میونسپل ایکٹ کے خلاف ہے ۔ وارڈ نمبر 24 کی کونسلر عریشہ حسین، وارڈ نمبر 44 کی کیلا دیوی، وارڈ نمبر 45 کے انوج کمار، وارڈ نمبر 7 کے امیت کمار، وارڈ نمبر 23 کے راجیش کمار، وارڈ نمبر 30 کی دھنکیسری دیوی، وارڈ نمبر 21 کی گلشن افروز، وارڈ نمبر 6 کے محمد آصف، وارڈ نمبر 24 کی کونسلر رفیع اللہ، وارڈ نمبر 13 کی سنیتا سنگھ، وارڈ نمبر 17 کی سکانتی سنگھ اور وارڈ نمبر 9 کی دسمتو دیوی وغیرہم نے نگر نگم سہسرام کی میئر کاجل کماری پر متذکرہ معاملے کو لیکر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکو گینگ پھر سے سرگرم ہو گیا ہے ۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ نگر نگم سہسرام کے نوٹیفکیشن کو نظرانداز کرتے ہوئے ان کے کہنے پر نیا قاعدہ منظور کیا جائے اور انہیں آزادانہ لوٹ مار کی اجازت دے دی جائے جو بالکل نہیں ہونے دیا جائیگا ۔ اس سلسلے میں میئر نے کہا کہ نگر نگم سہسرام کا کام بورڈ میٹنگ اور قواعد کے مطابق ہوتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ متذکرہ لوگ کس اختیار کے تحت وضاحت مانگ رہے ہیں ۔