ویل اسپن ون اور بالمر لاوری کے درمیان معاہدہ، جے این پی اے ایس ای زیڈ میں جدید ویئر ہاؤسنگ سہولت قائم ہوگی

تاثیر 13 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 13/ مئی (پریس ریلیز) ویل اسپن ون نے بالمر لاوری اینڈ کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ جے این پی اے ایس ای زیڈ میں تقریباً 65 ہزار مربع فٹ گریڈ اے پلس ویئر ہاؤسنگ اسپیس کے لیے مفاہمتی خط (LOI) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ پانچ سالہ سب لیز معاہدہ ویل اسپن ون کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ بالمر لاوری اس کے پورٹ فولیو سے جڑنے والی پہلی مرکزی پبلک سیکٹر کمپنی بن گئی ہے۔
یہ جدید سہولت ڈبلیو ٹی سی نہوا شیوا میں قائم کی جائے گی، جہاں بالمر لاوری اپنی ایس ای زیڈ ویئر ہاؤسنگ، فریٹ فارورڈنگ اور پورٹ سے وابستہ لاجسٹکس خدمات کو مزید وسعت دے گی۔ منصوبہ 2027 کے اوائل تک فعال ہونے کی توقع ہے۔
ویل اسپن ون کے چیف کسٹمر آفیسر نیرج بلانی نے کہا کہ کسی منی رتنا پبلک سیکٹر ادارے کا شراکت دار بننا ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ منصوبہ بھارت میں جدید ملٹی لیول ویئر ہاؤسنگ کا نیا معیار قائم کرے گا۔ دوسری جانب بالمر لاوری کے لاجسٹکس انفراسٹرکچر ہیڈ راجیش راگھون نے کہا کہ یہ معاہدہ کمپنی کی بندرگاہی لاجسٹکس صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنائے گا۔