تاثیر 19 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
تہران ،19مئی:ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔ایک بیان میں ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کے جواب میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مزید شرمندہ کریں گے۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو ہماری شرائط کے سامنے ہتھیار ڈالنے ہوں گے، یا ہمارے میزائلوں کی طاقت کے آگے جھکنا ہو گا۔
ترجمان ایرانی نیشنل سیکیورٹی کمیشن کا کہنا ہے کہ ہم تمام ممکنہ حالات کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کی تازہ تجاویز کا جواب ثالث پاکستان کے ذریعے واشنگٹن کو بھجوا دیا۔

