کریم نگر میں جیولری شوروم میں دن دہاڑے مسلح ڈکیتی، عملہ زخمی

تاثیر 3 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد ، 3 مئی:تلنگانہ کے ضلع کریم نگرمیں اتوار کو ایک جیولری شو روم میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق صبح تقریباً 10 بجے پانچ نامعلوم مسلح افراد پی ایم جے جویلری میں گاہک بن کر داخل ہوئے اور اندرپہنچتے ہی اسلحہ نکال کرعملے کویرغمال بنا لیا۔ مزاحمت پر حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شو روم کے تین ملازمین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طورپرقریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں سے بعض کو بہترعلاج کے لیے دیگرہاسپٹلوں میں ریفرکیا گیا۔