تلنگانہ کے کاماریڈی میں آگ لگنے سے 21 د کا نیں خاکستر

تاثیر 3 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد ، 3 مئی:کاماریڈی کے اندراچوک علاقہ میں پیش آئے بھیانک آتشزد گی کے واقعہ میں تقریباً 21 دکانوں کے علاوہ چند چھوٹے ہوٹل مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق روزانہ کی طرح تاجر رات میں اپنی دکانیں بند کرکے گھروں کو روانہ ہوگئے تھے کہ اچانک آدھی رات کے وقت آگ بھڑک اٹھی۔ شدید گرمی اور تیز ہوائوں کے باعث آگ نے تیزی سے ایک دکان سے دوسری دکان تک پھیلتے ہوئے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔
اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ عملہ موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پایا تاہم اس وقت تک تمام دکانیں مکمل طور پرجل چکی تھیں۔آگ لگنے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا۔